لاہور(رب نواز خان)جنگ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقدہ سب سے بڑی تعلیمی نمائش ” دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو 2025“ کاآغازگذشتہ روز لاہور ایکسپو سنٹر میں ہوگیا۔ جنگ گروپ کی سعدیہ شریف نے نمائش کا افتتاح کیا۔ ایکسپو کوطلبہ، اساتذہ، والدین سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی جانب سے بہت سراہا گیا اور نمائش میں موجود مختلف تعلیمی اداروں کے سٹالز پر گہما گہمی دیکھنے میں آئی نمائش کےپہلے روزہی شرکا ء کا زبردست رش رہا، تمام تعلیمی اداروں کے سٹالز پر شہریوں کی کثیر تعداد معلومات حاصل کرتی رہی۔ نمائش میں لوگوں کا تانتا بندھا رہا۔ شہری بالخصوص طلبہ جوق در جوق نمائش میں آتے رہے ۔ طلبہ، اساتذہ، والدین سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی جانب سے اس ایجوکیشن ایکسپو کو بہت سراہا گیا اور نمائش میں موجود مختلف تعلیمی اداروں کے سٹالز پر گہما گہمی دیکھنے میں آئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےمختلف طلبہ نے کہا کہ یہ ایک زبردست ایونٹ ہے جس سے ہمیں بہت معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ اور دور دراز ہر ایک ادارے میں جا کر اس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے جیسی پریشانی سے بھی ہم اس نمائش کی وجہ سے بچ گئے ہیں۔اتنے اچھے ماحول میں اتنے سارے اداروں بارے بہت زیادہ معلومات حاصل ہو گئی ہیں۔