لاہور(آئی این پی ) لاہور اور فیصل آبادمیں طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے،دونوں پروازیں حادثے سے بال بال بچ گئیں، دونوں واقعات میں تمام مسافر محفوظ رہے،واقعے کے بعد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔تفصیل کے مطابق لاہور میں نجی ائیرلائن کی کراچی جانے والی پرواز جبکہ فیصل آباد میں دبئی سے آنے والی فلائٹ پرندوں سے ٹکرا گئی بتایاگیاہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر نجی ائیرلائن کی پرواز جیسے ہی رن وے پر ٹیک آف کی تیاری میں تھی اچانک ایک پرندہ سامنے سے آ کر طیارے سے ٹکرا گیا۔واقعے کے فورا بعد جہاز کو واپس پارکنگ پر منتقل کر دیا گیا اور انجینئرز نے جہاز کا مکمل معائنہ شروع کر دیا۔