• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم، صدر زرداری، اسپیکر کی محمد آصف کو ورلڈ ماسڑز اسنوکر چیمپئن شپ اور حسنین اختر کو ورلڈ انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف،صدرِ مملکت آصف علی زرداری، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے محمد آصف کو ورلڈ ماسڑرز سنوکرچیمپئن شپ جیتنے اور حسنین اختر کو ورلڈ انڈر 17 سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی سنوکر کھلاڑی پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سنوکر کی دنیا میں محمد آصف کئی سالوں سے تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ اب انڈر 17 سنوکر چیمپیئن شپ جیت کر حسنین اختر نے بھی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں درج کروا لیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پوری قوم کو اپنے ان بیٹوں پر فخر ہے۔
اہم خبریں سے مزید