کراچی(اسد ابن حسن)ایوی ایشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایک نامور جریدے نے دنیا بھر کی 10بہترین ایئر لائنز کی فہرست جاری کر دی ہے جو سب سے کم فضائی قیمت اپنے مسافروں سے وصول کرتی ہیں۔ جریدے نے اس فہرست میں شامل ایئر لائنز کے نہ صرف کم قیمت ٹکٹ بلکہ ان کی جہازوں میں صفائی ستھرائی، عملہ اور وقت کی پابندی بھی مد نظر رکھی ہے۔ سب سے پہلے نمبر پر ایئر ایشیا ہے جو مسلسل 16برس سے پہلے نمبر پر ہے جس کی ذیلی ایئر لائنز کمبوڈیا، انڈونیشیا، فلپائن اور تھائی لینڈ میں بھی آپریٹ کرتی ہیں۔ اس کے بعد سنگاپور کی اسکوٹ ایئر لائنز، تیسرے نمبر پر انڈیا کی پرائیویٹ ایئر لائن انڈیگو ہے۔ اس کے بعد لفتھانسا گروپ کی یورو ونگز ایئر لائن، اسپین کی ویولنگ ایئر لائن، فرانس کی ٹرانس سیویا، البیریا ایکسپریس، سعودی عرب پرائیویٹ گروپ کی فلائی ناس اور برطانیہ کی ایزی جیٹ ایئر لائن شامل ہیں۔