اسلام آباد( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نےپاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کو کابینہ ڈویژن سے الگ کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی ڈی سی کو کابینہ ڈویژن کے بجائے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ماتحت کر نے کی منظوری دیدی ہے۔ پی ٹی ڈی سی کو کابینہ ڈویژن سے وزارت بین الصوبائی رابطہ رولز آف بزنس1973 کے قاعدہ 3(3) کے تحت ٹر انسفر کیاگیا ہے۔