• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سروسز لمیٹڈ کی شیئر ہولڈنگ میں اسٹریٹجک تبدیلی

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)پاکستان سروسز لمیٹڈ کی شیئرہولڈنگ میں اسٹریٹجک تبدیلی، ہاشو گروپ کا داؤد جان محمد اور اے کے ڈی گروپ سے معاہدہ کنٹرول برقرار، ہوٹل آپریشنز ،ترقیاتی وژن میں کوئی تبدیلی نہیں۔پاکستان سروسز لمیٹڈ، جو پاکستان میں پرل کانٹی نینٹل ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کا مالک اور آپریٹر ہے، نے اپنے معزز اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ پر کی جانے والی عوامی اطلاعات کے مطابق کمپنی کی شیئرہولڈنگ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ہاشو گروپ نے جناب داؤد جان محمد اور اے کے ڈی گروپ کے ساتھ پاکستان سروسز لمیٹڈ کے حصص کے حوالے سے ایک اسٹریٹجک معاہدہ کیا ہے۔ یہ معاہدہ فی الحال فنانسنگ کی نوعیت رکھتا ہے اور اس کا مقصد ہاشو گروپ کی پاکستان سروسز لمیٹڈ میں شیئرہولڈنگ کو مزید مستحکم اور مجتمع کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید