• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، بنگلہ دیش سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (طاہر خلیل)پاکستان اور بنگلہ دیش میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری پر بڑی پیشرفت ‘دونوں ممالک کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا اصولی فیصلہ ‘ داخلی سلامتی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ڈھاکہ پہنچ گئے انہوں نے بنگلہ دیش کے ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل(ر)جہانگیر عالم چوہدری سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال کیا، وزارت داخلہ آمد پر بنگلہ دیشی ہم منصب نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور انہیں گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔فریقین نے انسداد منشیات و انسداد انسانی سمگلنگ کے لئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت کی اور انسداد دہشت گردی کے لئے مشترکہ اقدامات بارے بھی تبادلہ خیال کیا ۔پولیس اکیڈمیز میں ٹریننگ پروگرامز کے باہمی تبادلوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ ڈھاکہ آمد پر اپنے بھائی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے محسن نقوی سے کہا کہ آپ کا دورہ پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات کے فروغ کےلئے انتہائی اہم ہے۔

اہم خبریں سے مزید