• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت، قیوم آباد تا کراچی بندرگاہ نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ نے بندرگاہ ٹریفک کو براہ راست موٹروے تک رسائی کے لئےقیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ منصوبہ بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے تک مؤثر رسائی فراہم کرنے کیلئے ہے اور ملک کے لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایک اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سرمایہ کاری قاسم نوید، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی بورڈ نجم شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، پروجیکٹ ڈائریکٹر نیاز سومرو اور دیگر افسران شریک ہوئے۔اجلاس میںوزیراعلیٰ نے اس کوریڈور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے کو موٹروے سے جوڑنے والے لنک روڈ کے علاوہ قیوم آباد سے بندرگاہ تک شاہراہِ بھٹو کا نیا کوریڈوربندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے سے منسلک کرے گا۔کورنگی کازوے سے کاٹھور تک پوری شاہراہِ بھٹودسمبر 2025کے آخر تک عوام کیلئے کھول دی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید