• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ذکیہ کو آفس مینجمنٹ گروپ میں گریڈ 17 کی پوسٹ پر تقرری کی پیشکش

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے خصوصی سی ایس ایس امتحان 2023 کے تحت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ذکیہ دختر محمد تقی کو آفس مینجمنٹ گروپ میں گریڈ 17کی پوسٹ پر تقرری کی پیشکش کر دی ۔ تقرری کیلئے ذکیہ کو سول سروسز اکیڈمی لاہور میں کامن ٹریننگ اور سیکریٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد میں اسپیشلائزڈ ٹریننگ مکمل کرنا ہوگی۔ فائنل پاسنگ آؤٹ امتحان (FPOE) پاس کرنا لازمی ہوگا۔ دوران تربیت یا تین سال کے اندر استعفیٰ دینے کی صورت میں تمام اخراجات کی واپسی ضروری ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید