کراچی (محمد ناصر) ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں نشے کا زہر تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس بار نشانہ بن رہے ہیں نوجوان اور تعلیمی ادارے۔ شہر کی ہر دوسری گلی اور کئی کالجز و یونیورسٹیز میں منشیات کا کاروبار کھلے عام جاری ہے، جبکہ اربوں روپے کا یہ ”موت کا کھیل“ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی خاموشی پر سوالیہ نشان بن چکا ہے۔اس حساس موضوع پر تحقیقاتی رپورٹ اور خصوصی دستاویزی فلم ”ہوگا پردہ چاک“ کے عنوان سے جمعرات کو ”جیونیوز“پر نشر کی جائے گی جس میں بتایا جائے گا کہ تعلیمی اداروں کے آس پاس نشہ با آسانی کس طرح دستیاب ہوتا ہے۔