• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفرقہ انگیز بیانیہ کا سدباب، یوتھ پارلیمنٹرنز فورم وفد کوئٹہ پہنچ گیا، اسپیکر سے ملاقات

اسلام آباد(طاہر خلیل ) قومی اسمبلی کے یوتھ پارلیمنٹرینز فورم (وائی پی ایف) کا ایک وفد کوئٹہ پہنچا ہے، جہاں وفد نے، صدر وائی پی ایف و رکن قومی اسمبلی محترمہ سیدہ نوشین افتخار ایم این اے کی قیادت میں صوبائی اسمبلی بلوچستان میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی سے ملاقات کی۔ وفد نے اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے اراکین سے بھی ملاقات کی اور نوجوانوں سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران وفد نے بلوچستان کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں میں برابری کے مواقع ، غلط معلومات کے پھیلاؤ پر سپیکرسے تفصیلی گفتگو کی۔ وائی پی ایف کے وفد نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو ستمبر 2025میں منعقد ہونے والے یوتھ پارلیمنٹرینز فورم کے گرینڈ کنونشن کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید