ملتان(اسٹاف رپورٹر)جنگ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام پاکستان کی سب سے بڑی تعلیمی نمائش’’ دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو2025‘‘ گذشتہ روزملتان مارکی میں منعقد ہوئی۔ ایک روزہ نمائش کا افتتاح سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب سرفراز احمد نے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو اپنے بہتر مستقبل کے لئے رہنمائی کے لیے جنگ گروپ کی جانب سے ایک چھت تلے رہنمائی فراہم کی جارہی ہے ۔تعلیمی نمائش صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک بغیر کسی وقفے کے بغیر جاری رہی۔ تعلیمی نمائش میں کثیر تعداد میں لوکل اور انٹرنیشنل یونیورسٹیوں اور کالجز نے اپنے سٹال لگائے ہیں جو شرکاء کے لئے توجہ کا مرکز بنے رہے۔ طلبہ اور ان کے والدین جوق در جوق تمام دن اس کانفرنس کو دیکھنے کے لئے آتے رہے۔ نمائش میں آنے والے طلبہ و والدین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ گروپ کی جانب سے ایک بار پھر اتنے بڑے پیمانے پر اور اتنی بڑی تنظیم کی جانب سے تعلیمی مواقع کی فراہمی ایک احسن اقدام ہے۔ ا