• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا مستونگ میں فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن میں شہید میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کو خراج عقیدت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کیخلاف انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشن میں 3دہشتگردوں کے خاتمےپر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین او ر آپریشن میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم اول اور سپاہی نظام حسین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ، صدر زرداری نے کہا ہے کہ میجر زیاد سلیم اول شہید اور سپاہی ناظم حسین شہید نے مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی ،انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا۔سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔
اہم خبریں سے مزید