کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انتظامی منظوری کے باوجود کے فور منصوبہ سنگین چیلنجز کا شکار ہے، جن کے حل کے لیے وفاقی حکومت کی فوری مداخلت ضروری ہے، کراچی کو ضرورت کا نصف پانی ، اس وقت کراچی کو 1,300 ملین گیلن یومیہ کی طلب کے مقابلے میں صرف 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جا رہا ہے جس سے 650 ایم جی ڈی کا شدید شارٹ فال پیدا ہوتا ہے، کے فور منصوبہ 2026 میں مکمل ہوگا، وفاقی وزیرایکنک نے فیز 1 کی انتظامی منظوری دے دی ہے، نظرثانی شدہ لاگت 126 ارب روپے ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو کے درمیان وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات کے بعد ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کے فورفیز-1 سمیت کراچی کے پانی کے اہم منصوبوں، حب کینال سے پانی کے حصے کی بہتری، رائٹ بینک آؤٹ فال ڈرین (آر بی او ڈی) اور پانی کے معاہدے کے تحت حصوں کی تقسیم پر غور کیا گیا۔ا