• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نعمان صدیقی کو ہٹا کر منتظر مہدی کو تعینات کردیا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نعمان صدیقی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔کراچی زون میں نئے ڈائریکٹر کی بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں تعینات گریڈ 20 کے افسر منتظر مہدی کی تعیناتی جمعہ کو کی گئی اور جمعہ کو ہی وہ کراچی پہنچ گئے۔انھیں کراچی زون کے امور بارے بریفنگ دی گئی ۔منتظر مہدی کی تعیناتی سابق ڈائریکٹر نعمان صدیقی کے بیرون ملک رخصت پر جانے پر عمل میں لائی گئی ہے۔سابق ڈائریکٹر نعمان صدیقی رخصت کے خاتمے پر ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید