کراچی(اسٹاف رپورٹر)اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں چوتھے ٹیسٹ کے چوتھے دن ہفتے کو بھارت نے دوسری اننگز میں دو وکٹ پر174رنز بنائے تھے اور اسے 137رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔انگلش بیٹرز نے رنز کے ڈھیر لگادیئے۔جوروٹ کے بعد کپتان بین اسٹوکس نے دو سال بعد سنچری ا سکور کردی۔وہ سات ہزار سے زائد رنز بنانے اوردو سو سے زائد وکٹیں لنے والےتیسرے کھلاڑی ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں669رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔بھارت نے پہلی اننگز میں358رنز بنائے تھے۔انگلینڈ کوپہلی اننگز میں 341رنز کی برتری ملی۔بین اسٹوکس نے141رنز 198گیندوں پرتین چھکے اور گیارہ چوکے مارے۔برائیڈن کارس نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے47رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے 143رنز دے کر چار اورجسپریت بھمرا اورواشنگٹن سندر نے د و دو وکٹ حاصل کئے۔ بھارت نے بھاری خسارے کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی توجسوال صفر اورسائے سدھرسن بھی صفر پر آوٹ ہوئے۔کپتان شمبن گل نے سیریز میں چوتھی بار پچاس کا ہندسہ عبور کیا۔