• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیپاٹائٹس جیسے خطرناک مرض کے بارے میں شعور اجاگر کیا جائے، صدر زرداری

اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس جیسے خطرناک مرض کے بارے میں شعور اْجاگر کیا جائے، ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس پر قابو پانے کیلئے مشترکہ اقدامات کو فروغ دیا جائے ،ہیپاٹائٹس کیخلاف مؤثر جدوجہد کیلئے مربوط اور منظم قومی حکمتِ عملی کی ضرورت ہے، ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پراپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس صحت عامہ کا ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے، جہاں لاکھوں افراد تشخیص میں تاخیر، ناکافی آگاہی اور غیر مؤثر طبی سہولیات کے باعث خاموشی سے اس مرض کا شکار ہو رہے ہیں، یہ صورتِ حال نہ صرف ہمارے نظامِ صحت پر بوجھ ڈال رہی ہے بلکہ قومی معیشت کو بھی متاثر کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید