• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیمت میں کمی کے باوجود کراچی کے بازاروں میں چینی بدستور مہنگی

کراچی (آئی این پی)ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں آٹھ روپے کمی کے باوجود کراچی کے بازاروں میں چینی سستی نہ ہوسکی، قیمت ایک سو نوے روپے کلو پربرقرار ہے۔ گلی محلوں میں چینی دو سو روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں آٹھ روپے کمی کے باوجود شہر کے عام بازاروں اور گلی محلوں میں چینی کی قیمتوں میں کوئی نمایاں کمی نہیں آئی۔ شہر بھر میں چینی اب بھی ایک سو نوے روپے فی کلو کے لگ بھگ فروخت ہو رہی ہے جبکہ گلی محلوں کی دکانوں پر اس کی قیمت دو سو روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے کے تحت چینی کی ایکس مل قیمت کو مرحلہ وار کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پندرہ جولائی سے یہ قیمت ایک سو پینسٹھ روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی، جو پندرہ اگست کو ایک سو سڑسٹھ، پندرہ ستمبر کو ایک سو انہتر اور پندرہ اکتوبر سے ایک سو اکہتر روپے فی کلو ہو جائے گی۔تاہم، ریٹیلرز نے قیمت میں کمی کے باوجود اپنی قیمتیں کم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید