• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائش گاہ آمد اہل خانہ سے ملاقات ،تعزیت کی

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائش گاہ پر جاکر شہید میجر رب نواز کے والد،بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر رب نواز کی بہادری اور شجاعت کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر رب نواز کے والد اور بھائی کے حوصلے اور جذبے کو سراہا اور کہا کہ جس قوم کے پاس آپ جیسے بلند حوصلہ والد ہوں،اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا۔
اہم خبریں سے مزید