• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کے معاملے میں انہیں مفادات کا ٹکراؤ نظر نہیں آتا، مفتاح اسماعیل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ، سیکریٹری جنرل APP مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کیا انہیں چینی کے معاملے میں مفادات کا ٹکراؤ نظر نہیں آتا ، جان بوجھ کر انہوں نے ذاتی حملہ کیا تاکہ چینی کی بات کر رہا ہوں یہ بات نہ ہو سکے یہ میرے بارے میں جھوٹ اس لیے بول رہے ہیں کہ میں ان کے بارے میں سچ نہ بولوں۔ ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ   نہ میں کوئی تحقیقاتی ادارے کا افسر ہوں نہ میں تحقیقی صحافت سے تعلق ہے جس نے اسٹوری تحقیقات کے بعد بریک کی ہو میں نے بطور پارلیمانی وزیر جواب اس کی جانب سے جمع کرایا گیا تحریری طور پر فیکٹس لکھے گئےجس بندے کی داڑھی میں تنکا ہو وہی اتنا جذباتی ہوتا جتنا مفتاح اسماعیل ہو رہے ہیں،میری تقریر میں نہ کوئی ذاتیات تھیں اور نہ کرپشن کا الزام لگایا گیا،سابق وزیر خزانہ، سیکریٹری جنرل APP مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جھوٹ تھا اور گمراہی تھی مجھ پر اٹیک کیا انوشے اور طارق فضل نے جتنی میری دیانتداری ہے اتنی مسلم لیگ کی اب نہیں رہی ہے ۔ کیا انہیں چینی کے معاملے میں مفادات کا ٹکراؤ نظر نہیں آتا چیئرمین کون ہے۔
اہم خبریں سے مزید