• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے حب سے کراچی کو پانی کی سپلائی پر پابندی عائد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)حکومت بلوچستان نے ٹینکرز اور غیر مجاز ہائیڈرنٹس کے ذریعے حب سے کراچی پانی کی غیرقانونی نقل و حمل پرپابندی عائد کرتے ہوئےدفعہ 144 نافذ کر دی ۔ روزانہ 200سے 300 ٹینکرز حب سے کراچی تک پانی کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث تھے ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کےنوٹیفکیشن کے مطابق حکومت بلوچستان کے نوٹس میں آیا ہے کہ لسبیلہ کینال پر لگائے گئے ٹینکرز اور غیر مجاز ہائیڈرنٹس کے ذریعے حب سے کراچی تک پانی کی غیر قانونی نقل و حمل کی وجہ سے ضلع حب میں عام عوام اور صنعتی یونٹس کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جب کہ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 200سے 300 سے زائد ٹینکرز حب سے کراچی تک پانی کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید