• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں جرمن قونصل خانے کی سروسز غیر یورپی افراد کیلئے بند

کراچی(نیو ز ڈیسک) کراچی جرمن قونصل خانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ وہ غیر یورپی یونین شہریوں کے لیے تاحکم ثانی اپنی خدمات بند کر رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق غیر یورپی شہریوں کے لیے تمام خدمات معطل کر دی گئی ہیں، جن میں ویزا کی اپائنٹمنٹس بھی شامل ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’غیر یورپی شہریوں کے لیے تمام ویزا اپائنٹمنٹس کو غیر معینہ مدت کے لیے منسوخ کر دیا گیا ہے اور ان کی دوبارہ شیڈولنگ نہیں کی جائے گی، درخواست گزاروں کو ہمارے اپائنٹمنٹ سسٹم کے ذریعے دوبارہ رجسٹر کرنا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید