• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی گرڈ اسٹیشن پر مرمتی کام، کراچی کو آج پانی کی فراہمی جزوی معطل رہے گی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے 29جولائی بروز منگل کو بن قاسم کلسٹر کے تحت آنے والے دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر ضروری مینٹیننس کا کام انجام دیا جائے گا جس کے باعث کراچی کے سب سے اہم دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈرز پر بجلی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی اس دوران کراچی شہر کو پانی کی فراہمی میں 85 ملین گیلن تک کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہےترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 9 گھنٹے پر محیط ہوگا کیونکہ مینٹیننس کا یہ عمل 29 جولائی بروز منگل کو صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔
اہم خبریں سے مزید