• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کے پوائنٹ پر کار سوار ملزم نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )جامعہ کراچی کے پوائنٹ پر کار سوار ملزم نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی۔تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹائون تھانے کی حدود یونیورسٹی روڈ پر یونیورسٹی سے نیپا جانے والے روڈ پر منگل کی دوپہر جامعہ کراچی کے پوائنٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے منگل کی شب عشاء کے بعد تھانے کو اس کی اطلاع دی گئی جبکہ واقعہ دوپہر 1 بجکر 45 منٹ کا ہے۔جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے مطابق کسی نے پوائنٹ پہ فائر کیا ہے جس سے بس کی ونڈ اسکرین کو نقصان ہوا ہے۔ایس ایچ او چوہدری نواز کے مطابق رپورٹ ملتے ہی تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس متحرک ہوئی اور معاملے کی پڑتال شروع کی۔
اہم خبریں سے مزید