• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کے ایشیا کپ کرکٹ کرانے کے ماسٹر اسٹروک کے بعد بھارت میں صف ماتم

کراچی(عبدالماجدبھٹی)ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کی حیثیت سے محسن نقوی نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا ماسٹر اسٹروک کھیلا لیکن بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔بھارتی حکومت اور بھارتی بورڈ کو میڈیا،اور شائقین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے بھارتی میڈیا پر مودی سرکار سے ایشیاکپ کے بائیکاٹ کا مطالبہ بڑھ رہا ہے، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کے اجلاس کے انعقاد اور ایونٹ کے اعلان کے بعد سے بھارتی بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔9ستمبر سے بھارت کی میزبانی میںٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات کے شہروں دبئی اور ابوظبی میں ہوگا۔بھارتی میڈیا کی جانب سے تنقید کے بعد اب بھارتی وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی پالیسی ابھی تک حکومت کےدائرہ اختیار میں نہیں ہے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کا فیصلہ حکومت کا نہیں بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرنا تھا۔بھارتی میڈیاعوام کے بڑھتے جذبات کی روشنی میں ایشیا کپ کرانے کے فیصلے کی براہ راست ذمے دار بھارتی بورڈہے، بھارتی میڈیا سے بات چیت میں بھارتی وزیر کھیل من سکھ منڈا ویاکہا کہ ایشیا کپ پر تمام تر فیصلے بھارتی بورڈ نے کئے ہیں ابھی تک بی سی سی آئی وزارت کھیل کے ماتحت نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید