• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی کے متعدد سیکٹرز میں پانی کی 22 روز سے بندش کیخلاف احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی سیکٹر 11 اے اور 11 بی سیکٹر 8 اور 9 میں پانی سپلائی 22روز سے بند رہنے پر مکین سراپا احتجاج بن گئے، علاقہ مکینوں نے اجمیر نگری پمپنگ اسٹیشن اور بارہ دری اسٹاپ پر شدید احتجاج کیا، مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر سٹرک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا جس کے سبب بد ترین ٹریفک جام ہو گیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ نارتھ کراچی واٹر کارپوریشن ایکسین و انتظامیہ مبینہ واٹر ٹینکر مافیا سے رشوت وصولی کررہی ہے ، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ مسلسل مہنگے پانی کے ٹینکر خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں، علاقے کے ایم این اے ، ایم پی اے اور بلدیاتی نمائندے بھی علاقہ مکینوں کو ٹینکر مافیا کے حوالے کرنے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ اور چیئرمین واٹر کارپوریشن و میئر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایکسین واٹر بورڈ نارتھ کراچی لائن مین سمیت واٹر بورڈ کے کے عملے کو فوری ہٹایا اور مذکورہ علاقوں میں پانی کی سپلائی بحال کی جائے۔