• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ، وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )پاکستان نے خلائی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے چین کے ژچانگ سیٹلائیٹ لانچ سینٹر سے اپنا ریموٹ سینسنگ سیٹلائیٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے‘ چین کے اشتراک سے تیارکردہ یہ یہ سیٹلائیٹ اعلیٰ معیار کی تصاویر 24 گھنٹے فراہم کرے گا‘اس موقع پر وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا ہدف ہے کہ 2035 تک ایک پاکستانی خلائی مشن چاند پر پہنچایا جائیگا جبکہ وزیراعظم محمدشہباز شریف نے سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اشتراک خلا کی وسعتوں تک پہنچ چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جمعرات کو خلائی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک تاریخی پیش رفت کرتے ہوئے اپنے چوتھے زمین کے مشاہداتی سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ سیٹلائیٹ اعلی معیار کی تصاویر 24 گھنٹے فراہم کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید