• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کا الزام، چار افراد کیخلاف مقدمات درج ،80 لیٹر شراب برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔سیتل ماڑی پولیس نے ملزم فیصل سے 30لیٹر شراب صدر پولیس نے ملزم عطا اللہ سے 10لیٹر شراب ممتاز آباد پولیس نے ملزم راشد سے 20لیٹر اور ملزم علی نواز سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی۔ نہری پانی چوری کرنے اور زرعی رقبہ کو غیر قانونی طریقے سے آبپاشی کرتے ہوئے اہلکاروں کو ڈرادھمکانے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لئیے بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے موٹرسائیکلوں کی غیر قانونی الٹریشن کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔کینٹ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔سب انسپکٹر مقبول احمد نے پولیس کو بتایا کہ دوران گشت المصطفی روڑ سے ملزمان کاشف اور ریحان کو چیک کیا جن کے پاس شاپر میں مواہیر برآمد ہوئے پارک اینڈ ہارٹی کلچر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید