• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، قیمتی سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نےڈکیتی و چوری کے الزام میں 42مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے محمد بلال سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل نقدی 10ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ قطب پور کے علاقے وقاص سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان موبائل چھین کرلے گئے تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے محمد ثاقب سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل مالیت 70ہزار لوٹ لیا تھانہ نیوملتان کے علاقے محمد اسد رضا سے نامعلوم ملزمان نے موبائل چھین لیا جبکہ نیوملتان کے علاقے بابر بھٹی کا موبائل محمد فہد کی نقدی و موبائل محمد علی کا بجلی میٹر شاہ رکن عالم کے علاقے فیضان کی موٹرسائیکل ماجد حسین کی نقدی و موبائل سیتل ماڑی کے علاقے محمد نعیم کا موبائل دولت گیٹ کے علاقے محمد اعجاز کا موبائل لوہاری گیٹ کے علاقے راو حسنین، نعمان سعید کے موبائل فونز چوری کر کے فرار ہو گئے۔
ملتان سے مزید