• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاقب جاوید کا انضمام الحق ہائی پرفارمنس سنٹر ملتان کا دورہ، انڈر 19 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا جائزہ لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے انضمام الحق ہائی پرفارمنس سنٹر ملتان کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری انڈر 19 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کوچنگ اسٹاف اور کیمپ میں شریک نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی، ٹریننگ سیشنز اور تکنیکی ترقی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔عاقب جاوید نے کوچنگ اسٹاف پر زور دیا کہ وہ کھلاڑیوں کی انفرادی خامیوں پر کام کریں اور جدید تقاضوں کے مطابق ان کی فزیکل فٹنس، تکنیکی مہارت اور کھیل کے بارے میں سوچ کو بہتر بنائیں۔ انھوں نے کیمپ میں موجود نوجوان کرکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
ملتان سے مزید