• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق ، کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک

ملتان،عبدالحکیم(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار ) ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق ، کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک ،خانیوال روڈ پر واقع سہو چوک کے قریب سبزیوں سے بھرا ایک منی ٹرک تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کار پر الٹ گیا۔ کار میں پانچ افراد سوار تھے، جن میں ایک بچہ اور ایک خاتون معجزانہ طور پر محفوظ رہے، جبکہ دو خواتین اور ایک مرد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عبدالحکیم میں فرنیچر کی دکان پر کام کرنے والہ اٹھارہ سالہ لڑکاشعیب ولد عادل حسین جو کہ نواحی چک نمبر آٹھ کا رہائشی تھا کو دکان پر کام کرتے ہوئے مشین سے زور کا کرنٹ لگا جو ہسپتال لےجاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔
ملتان سے مزید