• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور پشاور کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )تمام تر دعوے، اقدامات اور اعلانات تاحال بے سودثابت ہوئے ہیں،وفاقی اورصوبائی حکومتیں ملک میں چینی کی اوسط قیمت سرکاری ریٹ پر لانے میں ناکام ہوگئیں۔ سرکاری ریٹ ایک سو تہتر روپے تک اور ملک میں چینی کی اوسط قیمت ایک سو اناسی روپے تنتیس پیسے فی کلو سےنیچے نہ آسکی-ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت ایک سو نوےروپے فی کلو تک ہے،کراچی اور پشاور کےشہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کردیئے-رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت 179روپے 33پیسے فی کلو پر آگئی ہے تاہم زیادہ سے زیادہ قیمت 190 روپے تک فی کلو ہے-اسلام آباد اورراولپنڈی میں چینی کی قیمت185روپے تک جبکہ کراچی اور پشاور میں چینی کی قیمت 190روپے تک فی کلو ہے-
اہم خبریں سے مزید