• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسے ،جلوس اور ریلیاں نکالنا ہر سیاسی پارٹی کا بنیادی حق ہے،پاکستان جمہوری پارٹی

لاہور ( کورٹ رپورٹر) جلسے ،جلوس اور ریلیاں نکالنا ہر سیاسی پارٹی کا بنیادی حق ہے پی ٹی آئی والے بھی پاکستان کے شہری ہیں انہیں 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی آزادی ہونی چاہیے اس حق کو چھین لینے سے سیاسی آزادیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے ان خیالات کا اظہار پاکستان جمہوری پارٹی کےمرکزی صدر امتیاز رشید قریشی نے لاہور ہائی کورٹ بار کے جناح لاؤنج میں اپنے اعزاز میں رکھی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب میں پاکستان جمہوری پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید وقار حسین شاہ جنگی و دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔
لاہور سے مزید