پشاور ( لیڈی رپورٹر)پاکستان کے کارکن صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)کی 75سال مکمل ہونے پر خیبر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پلاٹینیم جوبلی تقریب کا انعقاد پشاور پریس کلب میں کیا گیاجس میں صحافیوں، سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سمیت دیگر شعبوں کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین سید اور سنیر صحافی شمیم شاہدکا کہناتھا کہ 2 اگست 1950 میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی بنیاد رکھی گئی جس کا مقصد نہ صرف صحافیوں کے حقوق بلکہ صحافتی آزادی، جمہوریت اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کرنا تھا۔ پی ایف یو جے کے پلیٹ فارم سے صحافیوں نے سخت اذیتیں برداشت کیں۔