پشاور( لیڈی رپورٹر )پشاور کے معروف تجارتی مرکز فوراہ چوک صدر کے دکانداروں نے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بازار کے سامنے موجود غیرّقانونی ریڑھیوں اور ٹھیلوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے، کیونکہ ان کی موجودگی سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے اور عوام الناس کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔