• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان علم کے ذریعے اپنا مستقبل سنواریں،خالدایوب

پشاور (جنگ نیوز) پختونخوا قومی جرگہ پاکستان کے چیئرمین خالد ایوب نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور ان کے ممکنہ حل کے لیے وہ اور ان کی ٹیم ہر وقت حاضر ہیں۔ انہوں نے تعلیم کو قوم کی بنیاد قرار دیتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ علم کے ذریعے اپنا مستقبل خود سنواریں اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھگڑا میں سماجی کارکن ویلفیئر ٹیم کے زیر اہتمام پاک ایئر فالکن سکول سسٹم میں "تعلیم" کے موضوع پر منعقدہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں تعلیم، سماجی خدمات اور مذہبی طبقے سے وابستہ نمایاں شخصیات، نوجوان نمائندگان، اساتذہ کرام اور جرگہ ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پشاور سے مزید