• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپورٹرز کو گولڈ میڈل دینے کا اعلان

پشاور (لیڈی رپورٹر)آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین افتخار احمد نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا راز اور ایکسپورٹ اور ایکسپورٹرز پر منحصر ہوتا ہے اگر انہیں مناسب سہولیات فراہم کی جائیں تو ملک تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہوجاتا ہے اسی حوالہ سے اپسیا اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے گورنر ہاؤس میں جیمسٹون کے بہترین ایکسپورٹرز کی حوالہ افزائی کے لیے گولڈ میڈل ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
پشاور سے مزید