پشاور ( لیڈی رپورٹر )سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے تعاون سے چیمبر میں ایک بزنس فسلیٹشن ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے اس اقدام کا مقصد کاروباری برادری خصوصاً برآمد کنندگان کو خیبر پختونخوا کے ذریعے ملکی برآمدات کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے TDAP کے ڈائریکٹر نعمان بشیر کے ہمراہ چیمبر ہاو س میں ڈیسک کا افتتاح کیا۔اس موقع پرسر حد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان، نائب صدر شہریار خان، ٹی ڈیپ کے عہدیداران، سیکرٹری جنرل چیمبر مقتصد احسن اور افسران موجود تھے۔بزنس فسلیٹشن ڈیسک میں TDAPکے افسر ان تا جرو ں اور ایکسپور ٹرز حضرا ت کی رہنما ئی کیلئے مستقل بنیادوں پر تعینات کئے گئے۔