• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد میں وارداتیں، شہری گاڑی، 19 موٹرسائیکلوں سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آباد میں وارداتیں مسلسل جاری ہیں ، شہری گاڑی 19 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،18افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ،تھاتھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سسکتھ روڈ پر2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر محمدشہباز سے موٹرسائیکل ہنڈا125 اور 3موبائل،تھانہ وارث خان کے علاقہ وارث خان میں علی سعد سے گن پوائنٹ پر2نامعلوم ملزمان 17 ہزار روپے ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ مریڑ حسن میں 3 نامعلوم ملزمان سید محمد ناظر شاہ سے اسلحہ کی نوک پر 8ہزارروپے اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ، ٹیپوروڈ پر شہریارشاہدقریشی کی کمپنی سے ڈرپس مالیتی ایک لاکھ 92ہزار 500 روپے ،صادق آبادمیں محمدعمران خان کے فلیٹ سے لیپ ٹاپ ،20ہزارروپے ،الیکرونکس سامان مالیتی25ہزارروپے اور تعلیمی اسنادفیصل ٹاؤن میں راحت بی بی کے گھرسےسونا مالیتی ساڑھے 19لاکھ روپے اور موبائل چوری کرلیاگیا۔ ادھراسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی ، 5موٹرسائیکلوں ،موبائل فونزاور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ سے ایک گاڑی ،تھانہ آبپارہ ،تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ رمنا،تھانہ ہمک اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے ،سٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھانہ سنبل اور تھانہ کورال کے علاقوں میں ہوئیں ،جب کہ رابری کی ایک واردات تھانہ شالیمار اور دوسری تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ میں ہوئی ۔