• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، شہریوں کو چینی مہنگی داموں فروخت کرنیوالی 35 دکانیں سیل ،4گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو چینی مہنگی داموں فروخت کرنے والی 35 دکانیں سیل کردی گئیں ،اسلام آبادضلعی انتظامیہ نے چینی مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکان داروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا،اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہر بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے شہریوں کو چینی حکومتی ریٹ پر فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے ، 35 دکانیں سیل کرکے4افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان میمن نے کہاہے کہ دکانداروں کو منڈی سے ہول سیل ریٹ پر چینی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، چینی کی عدم دستیابی ظاہر کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی کارروائیاں کر رہے ہیں، ان کاکہناتھاکہ دکانداروں کو بروقت چینی کی فراہمی کے لئے فوکل پرسن بھی مقرر کیا گیا ہے، جب کہ شہریوں کے لیے 172 روپے فی کلو چینی کی فراہمی کویقینی بنانے کے لئے سٹالز بھی فعال ہیں، ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں سے التماس کی کہ مہنگی چینی ہرگز مت خریدیں، انہوں نے شہریوں سے کہاکہ وہ اس حوالے سے گراں فروشوں کی نشان دہی کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔