• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈانی جیٹی میں پانی کی گلابی رنگت، تحقیقاتی رپورٹ جاری

حب(نامہ نگار)بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی جیٹی میں پانی کی رنگت گلابی ہونے کے غیر معمولی واقعے پر محکمہ تحفظ ماحولیات نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عمران سعید کاکڑ کے مطابق، پانی طویل عرصے سے جمود کا شکار تھا، جس کے باعث قدرتی طور پر مائیکرو بایولوجیکل تبدیلی یعنی خوردبینی حیاتیات کی تبدیلی واقع ہوئی ہے، اور یہی تبدیلی پانی کے گلابی رنگ کا سبب بنی ہے۔ماحولیاتی ماہرین کے مطابق، اس تبدیلی کی بنیادی وجہ پانی میں ہالوفیلک بیکٹیریا اور نمک برداشت کرنے والے خوردبینی جانداروں کی افزائش ہے، جو نہ صرف پانی کی رنگت میں تبدیلی کا باعث بنتے ہیں بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی ممکنہ خطرہ بن سکتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید