کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) میری پہچان پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص سے بھارت کو حالیہ جنگ میں تاریخی شکست دی ۔اس کامیاب جنگ کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی دفاعی،سفارتی اور تجارتی اہمیت کو دنیا تسلیم کررہی ہے۔ہم متحد قوم ہیں۔ وہ ہفتہ کی شب نارتھ ناظم آباد میں میری پہچان پاکستان کے تحت جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریب سے خطاب کرر ہے تھے ۔