کراچی( اسٹاف رپورٹر )سی ٹی ڈی کے شہید ایس پی چوہدری اسلم کے مبینہ قاتل کا بھائی پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ ملزم غلام اللہ چار روز قبل سائٹ ایریا میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک ہوا تھا۔ مقابلے میں ملزم کا ساتھی بھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا۔ہلاک ہونے والا ملزم سی ٹی ڈی کے ایس پی چوہدری اسلم پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد نعیم اللہ کا بھائی تھا۔