• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر کا دورہ، پاک ایران دوستی تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی

اسلام آباد (رانا غلام قادر )پاک ایران دوستی تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اظہار تشکرکیلئے پاکستان کے2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ائیرپورٹ پر ایرانی صدر اور ان کے وفد کاپرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے مہمان صدر کو گرمجوشی سے گلے لگایا۔بچوں نے گل دستے پیش کیے۔دونوں ممالک کے جھنڈے لہرائے گئے،وزیراعظم  آج   مہمان صدر اور  وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے،صدر مملکت آصف علی زرداری عشائیہ دیں گے۔ مہمان صدر کے استقبال کیلئے وفاقی دارالحکومت کو خیر مقدمی بینروں اور دونوں ممالک کے پرچموں سے سجایا گیا۔ایرانی صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔ایرانی صدر آج اتوار کو مصروف دن گزاریں گے ۔وزیراعظم شہباز شریف آج وزیر اعظم ہائو س میں مہمان صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ ایرانی صدر کی صبح وزیر اعظم ہا ئوس آمد پر انہیں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ ایرانی صدر کی وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات ہوگی ۔ بعد میں وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی۔ پی ایم ہاوس میں دونوں مملک کے مابین مختلف مفاہمت کی یادشتوں پر دستخط کی تقریب ہو گی ۔ ایرانی صدر کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے بھی اہم ملاقات شیڈول ہے۔ ایرانی صدر آج شام ایوان صدر پہنچیں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی اہم ملاقات ہو گی ۔صدر مملکت آصف علی زرداری ایرانی صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔سفارتی حلقے ایرانی صدر کو دو طرفہ تعلقات اور ریجن کیلئے اہم قرار دے رہے ہیں۔اس دورے کے نتیجے میں دو نوں ملکون کے در میان تجارتی و اقتصا دی تعاون کو وسعت ملے گی۔دونوں ممالک کے درمیان سالانہ تجارتی تبادلے کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، اپریل 2024 میں دونوں ممالک نے آئندہ پانچ سالوں میں باہمی تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا تھا۔ڈاکٹر پزشکیان گزشتہ 2 سال میں پاکستان کا دورہ کرنے والے دوسرے ایرانی صدر ہیں۔

اہم خبریں سے مزید