کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ کرکراچی میں وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر انتظامیہ نے 14 روز ہ پروگرام مرتب کئے ہیں ،ڈپٹی کمشنر ز اپنے اپنے ضلع میں جشنِ آزادی پروگرام منعقد کر رہےہیں ،کمشنر و ڈپٹی کمشنر ز کے دفاتر قومی پرچم ،برقی قمقموں سے سجا ئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر ملیر نے تیسرے روز پرچم کشائی کی ڈپٹی کمشنر سلیم اللہ اوڈھو نے دفتر کے عملہ سیاسی سماجی علاقائی اور سول سوسائٹی کے ممتاز افراد کے ساتھ قومی پرچم کشائی کی اس موقع پر قومی نغمے بجائے گئے ،معرکہ حق کی کامیابی پر پاکستان زندہ بادکے نعرے لگائے گئے اور پاک افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ملک کی ترقی یکجتی کے لئے دعا ئیں مانگی گئیں قائم مقام ڈپٹی کمشنر وسطی عاصم عباسی کی زیر نگرانی مسلسل تیسرے روز بھی مختلف علاقوں میں شجر کاری کی گئی ، اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد نے کے ایم سی محکمہ جنگلات اور سیلانی ویلفیئر کے تعاون سے شیر شاہ سوری میں مختلف پودے لگا ئے۔