• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرو ہاکی لیگ، پی ایچ ایف کا وزیر اعظم، پی سی بی، صوبوں سے رابطہ

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے مثبت یقین دہانی کرائی ہے، ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کے حکام نے فنڈ کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے بھی رابطہ کیا ہے۔ پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی نے ملک کی اہم ترین شخصیت سے بھی رابطہ کیا ہے، جنہوں نے مثبت تعاون کا یقین دلایا ہے، طارق بگٹی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے بھی رابطے میں ہیں، فیڈریشن نے چاروں صوبائی حکومتوں کو بھی مالی مدد کیلئے خط لکھا ہے، جس میں کہا ہے کہ صوبے کیش رقم دینے کے بجائے لاجسٹک اور سفری اخراجات کود برداشت کریں۔ پاکستان کو12اگست تک شرکت کی تصدیق کرنی ہے۔

اسپورٹس سے مزید