• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ریلوے سٹیشن پرحساس ادارے کے ملازم سے پسٹل برآمد ، حراست میں لے لیاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ریلوے سٹیشن پرحساس ادارے کے ملازم کو پسٹل برآمد ہونے پر حراست میں لے لیاگیا،ذرائع کے مطابق پاک فوج کا سپاہی احسان اللہ ولد حکیم خان راولپنڈی ریلوے سٹیشن آیا جہاں سکیننگ مشین سے گزرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 9 ایم ایم بریٹا پستول اور 100 زندہ روند برآمد ہوئے، وہ پسٹل اور ایمونیشن کے لیے کوئی لائسنس یا اجازت دینے میں ناکام رہا،جسے ریلوے پولیس نے حراست میں لے لیا ،اس کے خلاف اسلحہ برآمدگی کی ایف آئی آردرج کرلی گئی ۔