• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے آزادانہ تجارت کے معاہدہ پر اتفاق سے تجارتی رابطوں میں اضافہ ہوگا، ڈار

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کوسہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، پاکستان کے زرعی وصنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں،پاکستان اور ایران نے آزادانہ تجارت کے معاہدہ پر اتفاق کیا ہے جو ہمارے تجارتی رابطوں میں اضافہ کرے گا۔معاہدہ سے ٹیرف میں کمی، تجارتی رکاوٹوں کے خاتمہ سمیت دونوں ممالک میں کاروباری شعبہ کی ترقی میں مدد ملے گی۔ پاکستان ایران کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ کے حوالہ سے منعقدہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، وفاقی کابینہ اور ایران کے وزرا ءسمیت دونوں ممالک کی کاروباری برادری سے بزنس فورم میں شرکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورم بنیادی اہمیت کا حامل ہے دونوں ممالک کے تعلقات دہائیوں طویل ہیں، آج ہم باہمی تعلقات کے ایک نئے مرحلہ میں داخل ہو رہے ہیں جن کی بنیاد معاشی روابط کے فروغ پر ہے۔ دونوں ممالک معاشی رابطوں کے فروغ سے اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید