اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان دو روزہ دورہ پاکستان مکمل کر کےاتوار کی شب وطن واپس روانہ ہو گئے۔وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ اور ریاض حسین پیرزادہ نے معزز مہمان کو رخصت کیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے ایرانی صدر کو دورے کا تصویری البم بھی پیش کیا۔