اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے، کامرس رپورٹر) وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ آنیوالے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ایران کو اسرائیل کیخلاف سرخرو ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں جو سارے عالم اسلام کے لئے فخر اور مسرت کا مقام ہے، ایران اور پاکستان نے ہمیشہ مضبوطی کے ساتھ ایک دوسرے کا ساتھ دیا جبکہ حالیہ معرکے نے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مزید نزدیک کر دیا،پاکستان کے دورے پر ایران کے صدر کے ہمراہ آنے والی ایرانی وزیر برائے روڈز اینڈ ابن ڈویلپمنٹ فرزانہ صادق نے وفاقی وزراء برائے مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر تجارت جام کمال خان اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔ جس میں دونوں ممالک کے مابین پہلے سے موجود دوستانہ اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور بالخصوص ذرائع آمدورفت میں بہتری لانے کیامختلف امور زیر غور آئے، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ایرانی وزیر روڈز اینڈ اربن ڈویلپمنٹ فرزانہ صادق کو 23 اور 24اکتوبر کو پاکستان میں ہونے والی منسٹریل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جس میں 20 ممالک شرکت کرینگے۔